پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی ،بھارتی میڈیا کا دعوی

پاک بھارت سیریز سری لنکا میں ہوگی ،بھارتی میڈیا کا دعوی

نئی دہلی‘ اسلام آباد ‘ کولمبو (آن لائن)برطانوی نشریاتی ادارے کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت حکام نے کرکٹ سیریز سری لنکا میں کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے ،سیریز20 دسمبر سے 3 جنوری2016 تک کھیلی جائے گی جو 3 ونڈے اور2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی،یہ اتفاق اسپیشل ٹاسک کے سربراہ جائلز کلارک سے ہونے والی شہریار خان اور ششانک منوہر ملاقات کے بعد کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیریز 20 دسمبر سے 3 جنوری تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی، سیریز میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جائے گا،رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بی سی سی آئی کے پاکستان اور یو اے ای میں سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد انہوں نے پاکستان کو انڈیا میں سیریز کھیلنے کی آفر کی تھی، تاہم پی سی بی کی طرف سے انڈیا میں سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد سری لنکا میں سیریز پر اتفاق ہو گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...