مصباح کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈکانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ٗ جیفری بائیکاٹ

مصباح کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈکانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ٗ جیفری ...

لندن(این این آئی) سابق انگلش کپتان اور موجودہ مبصر جیفری بائیکاٹ نے خبردار کیا ہے کہ مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈکانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ٗمہمان بیٹسمینوں کیلئے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا تاہم ون ڈے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ٗ آئندہ برس کے وسط میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جو2010 کے فکسنگ اسکینڈل کے بعد اس کا پہلا ٹورہوگا ۔

ور ایک بار پھر کرپشن کے الزامات پاکستانی ٹیم کے تعاقب میں ہوں گے۔ جیفری بائیکاٹ نے کہاکہ اسکینڈل کے بعد سے پاکستانی پلیئرز کا رویہ کافی بہتر ہوا اورانھوں نے خودکوکافی کنٹرول میں رکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی