سینئرز کی عزت،عمران خان جونیئر آفریدی کے جوتے صاف کرتے رہے

سینئرز کی عزت،عمران خان جونیئر آفریدی کے جوتے صاف کرتے رہے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان جونیئر نے سینئر ز کی عزت کی اعلی مثال قائم کردی ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی کے جوتے صاف کرتے رہے تفصیل کے مطابق عمران خان جونیئر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گراؤنڈ میں باؤنڈری کے باہر شاہدآفریدی کے جوتے صاف کرتے نظر آرہے ہیں اور جوتے صاف کرنے کے بعد وہ پی سی بی کے ایک آفیشل کو پکڑا کر خود دوسری طرف چلے جاتے ہیں نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق دعوی کیا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میں عمران خان جونیئر آفریدی کے جوتے صاف کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ایک سابق کھلاڑی نے الزام عائد کیا تھا کہ احمد شہزاد بھی آفریدی کے جوتے اٹھاتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی