قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ آج کوریا روانہ ہوں گے

قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ آج کوریا روانہ ہوں گے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ گرینڈ پری میں شرکت کے لئے آج کوریا روانہ ہوں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا کہ گرینڈ پری 25 سے 29 نومبر تک کوریا میں ہوگی جس میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ گرینڈ پری کوالیفیکیشن راؤنڈ ہے اس میں شاندار کارکردگی سے ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور یو اے ای میں بین الاقوامی مقابلوں کے لئے شاہ حسین شاہ کو ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ان کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ پہلے ان کی عالمی رینکنگ 44 تھی اب وہ 48 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی