نااہل حکمرانوں نے قومی اداروں کاکباڑہ کردیا،ملک حماد

نااہل حکمرانوں نے قومی اداروں کاکباڑہ کردیا،ملک حماد
نااہل حکمرانوں نے قومی اداروں کاکباڑہ کردیا،ملک حماد

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک حمادنے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے تعلیم وصحت سمیت وفاق اورپنجاب کا ہراہم شعبہ بربادکردیا۔قومی اداروں کاکباڑہ کرنیوالے مزہد مہلت کے مستحق نہیں ہوسکتے،چہروں اورنظام کی تبدیلی کے بغیر عوام کوان کاجائزحق نہیں ملے گا۔تخت لاہوروالے ایک طرف پیسہ چوری اوردوسری طرف برباد کررہے ہیں۔قبرستانوں کیلئے مختص کیا گیاپیسہ اورنج ٹرین پرصرف کرنا بدانتظامی کی انتہا ہے۔روزنامہ پاکستان سے بیورو چیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تعمیراتی اورترقیاتی منصوبوں کیلئے جوضابطے مقررکئے گئے ہیں پنجاب میں ان کی قطعاً پاسداری نہیں کی جاتی ۔ میٹروبس کا ٹینڈر مانگاگیاتھا اورنہ مالی طورپر اس بڑے منصوبے پرپنجاب اسمبلی یاصوبائی کابینہ کے اجلاس میں بحث کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبہ کاریکارڈبھی پراسراراندازسے نذرآتش ہوگیااورآج تک اس کاکوئی سراغ نہیں لگا۔حکمرانوں کے طاہروباطن میں زمین آسما ن کافرق ہے ۔جعلی کامیابی نے حکمرانوں کوفرعون بنادیا ہے مگرہم انہیں بے نقاب کرتے رہیں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...