شر پسند عناصر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، شہزاد بٹ
جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ چند شر پسند عناصر پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کیپ ٹاؤن کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ہمیں سب پتہ ہے کہ اس کے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں ہمیں سب معلوم ہے فی الحال ہم چپ ہیں،اگر ہم نے ان شر پسندوں کی منفی سیاست کو بے نقاب کرنا شروع کیا تو ان کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔کیپ ٹاؤن یونٹ کی کامیابی سب کے سامنے عیاں ہے پچھلے سال بھی ہماری ایسوسی ایشن کی وجہ سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار پہنچایا ہے جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے،پورے ساؤتھ افریقہ میں قائم ایسوسی ایشنوں کے کام ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں ہمیں سب کی کارکردگی کا علم ہے۔