امریکی کمانڈو جلد شام پہنچیں گے،بریٹ میک گرک

امریکی کمانڈو جلد شام پہنچیں گے،بریٹ میک گرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اے پی پی) امریکا نے کہا ہے کہ صدر اوباما کے وعدے کے مطابق خصوصی آپریشنز فورسز کے درجنوں اہلکار جلد شام پہنچیں گے۔شام کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فوجی شمالی شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والی مقامی فورسز کی تنظیم نو کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کی روانگی صدر اوبامہ کی جانب سے اکتوبر میں کیے جانے والے وعدے کے مطابق ہوگی۔
جس میں انھوں نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والی اتحادی فورسز کی تنظیم نو کیلئے خصوصی آپریشنز فورسز کے اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -