پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،یاسین گھمن

پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،یاسین گھمن
پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،یاسین گھمن

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف روڈی پورٹ منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا کہ ہم ریاست،معیشت اورجمہوریت جبکہ شوباز شہرت کیلئے سیاست کررہے ہیں۔پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،بحرانوں سے نجات کیلئے بیانات اوراشتہارات کام نہیں آئیں گے بلکہ خیبرپختونخواحکومت کی طرز پر تدبیراورتدبرکی ضرورت ہے۔افسوس حکمران جماعت کواپناآئینی اورتعمیری کرداراداکرنے میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ،وہ جعلی سروے چھپوا کرخوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ حکمران پارٹی کے متنازعہ ترقیاتی منصوبوں کامقصدشہرت کے سواکچھ نہیں ،ریاست شعبدہ بازیوں سے نہیں چلتی ۔ تخت لاہور والے شوق سے ہماری قیادت پرتنقید کریں مگرانہیں عوام کوگمراہ کرنے کاکوئی حق نہیں ہے۔ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہ اس وقت معاشرے کاہرطبقہ نوازحکومت سے بری طرح بیزاراوراحتجاج کیلئے شاہراہوں پرآنے کیلئے تیار ہے ،اگرکپتان عمران خان نے اشارہ بھی کردیا توحکمرانوں کوبوریا بسترگول ہوجائے گا۔ باری باری اقتدارمیں آنیوالے حکمران خاندان اندرون خانہ اتحادی ہیں ،انہوں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قومی اداروں پرشب خون ماراتھا جبکہ کپتان عمران خان نے تبدیلی اورقومی اداروں کی تعمیرنوکابیڑااٹھایا ہے۔

مزید : عالمی منظر