نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ہو گا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو کے باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا جس کا افتتاح نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کریں گے۔ تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ہو گا۔

چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پی او ایف واہ ، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...