جونسن کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ جاری رکھنے پر آمادہ کر لیں گے، لہمن

جونسن کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ جاری رکھنے پر آمادہ کر لیں گے، لہمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیمین نے کہا ہے کہ وہ فاسٹ باؤلر مچل جونسن کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ جاری رکھنے پر آمادہ کر لیں گے۔ مایہ ناز آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ کوچ ڈیرن لیمین کا کہنا ہے کہ مچل جونسن مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور انہیں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے کیلئے راضی کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جونسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا ہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے کپتان سٹیون سمتھ اور مجھ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے جلد از جلد ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کے حوالے سے مچل جونسن سے بات ہوئی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔