خصوصی آپریشنز فورسز کے درجنوں اہلکار جلد شام پہنچیں گے ٗامریکہ

خصوصی آپریشنز فورسز کے درجنوں اہلکار جلد شام پہنچیں گے ٗامریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ خصوصی آپریشنز فورسز کے درجنوں اہلکار جلد شام پہنچیں گے۔شام کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے بریٹ میک گرک نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فوجی شمالی شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والی مقامی فورسز کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ان اہلکاروں کی روانگی صدر اوبامہ کی جانب سے اکتوبر میں کیے جانے والے وعدے کے مطابق ہوگی جس میں انھوں نے دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والی اتحادی فورسز کی تنظیم نو کیلئے خصوصی آپریشنز فورسز کے اہلکار بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -