برطانوی ٹم ہینمین ڈیوس کپ فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم

برطانوی ٹم ہینمین ڈیوس کپ فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) برطانیہ کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ٹم ہینمین ڈیوس کپ فائنل میں عمدہ کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن معرکے میں بیلجیئم کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ڈیوس کپ فائنل رواں ہفتہ برطانیہ اور بیلجیئم کے مابین شروع ہوگا۔ برطانوی ٹیم کے رکن ٹم ہینمین نے کہا ہے کہ اینڈی مرے کی وجہ سے ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے اور امید ہے کہ ہم 1936 کے بعد پہلی بار ڈیوس کپ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کلے کورٹ پر کھیلنا آسان نہیں ہوتا تاہم ہمیں پوری امید ہے کہ ہم بیلجیئم کو بآسانی شکست دے دیں گے۔ ٹم ہینمین نے مزید کہا کہ پیرس اٹیک کے باوجود ٹورنامنٹ انتظامیہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔