میکلارے ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ ٹرافی کے مالک بن گئے

میکلارے ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ ٹرافی کے مالک بن گئے

دبئی(آئی این پی)آئرلینڈ کے شہرہ آفاق گالفر رورئے میکلارے نے دبئی میں ہونیوالی ڈی پی ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ جیت لی۔تفصیلات کے مطابق 8ملین امریکی ڈالرز انعامی رقم کے ایونٹ میں دنیا بھر سے 60ٹاپ گالفرز نے شرکت کی۔آئرلینڈ کے رورئے میکلارے نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیااور ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔ان کے ہم وطن اینڈی سولیوان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔آئرش ٹاپ گالفر رورئے میکلارے 2012میں بھی ڈی پی ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی