روس نے 15ارب ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک کو فروخت کیے

روس نے 15ارب ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک کو فروخت کیے

ماسکو (اے پی پی) روس نے سال 2015میں دوسرے ممالک کو 15ارب ڈالر کی مالیت کے ہتھیار فروخت کیے ہیں ۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جانب سے فروخت کیے جانے والے ہتھیاروں میں جنگی طیارے ، آبدوزیں، اور دیگر بھاری جنگی سازو سامان ٖ شامل ہے۔ دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق ایران کو روسی اسلحہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے فروخت نہ ہوسکا ورنہ روسی اسلحے کی برآمدات کا حجم زیادہ ہوتا۔

مزید : عالمی منظر