ارجنٹینا کے انتخابات میں قدامت پسند رہنماکی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی

ارجنٹینا کے انتخابات میں قدامت پسند رہنماکی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی

بیونس آئرس (این این آئی)ارجنٹینا کے انتخابات میں قدامت پسند رہنماکی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرکے بائیں بازو کا بارہ سالہ اقتدار ختم کردیا۔ بائیں بازو کے رہنما سوشیولی نے اپنی شکست تسلیم کرلی، جیت کی خوشی میں حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایا۔ارجنٹینا کے عام انتخابات میں قدامت پسند رہنما موریشیو میکری کی پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ٗسیاسی جماعت کے حامیوں نے عام انتخابات میں فتح کے بعد سڑکوں پر نکل کر ریلی نکالی اور جشن منایا۔قدامت پسند حامیوں نے بیونس آئرس کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے رقص کیا ٗرہنما موریشیو میکری نے انتخابات میں جیت کویقینی بنانے پرحامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ارجنٹینا میں عام انتخابات سے قبل بائیں بازو کی جماعت بارہ سال سے برسراقتداد تھی ٗدوسری جانب رہنما سوشیولی نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔

مزید : عالمی منظر