کگیسو ربادا نے نیو کمر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

کگیسو ربادا نے نیو کمر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلوم فاؤنٹین (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نے نیو کمر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، اے بی ڈی ولیئرز ایس اے سپورٹس سٹار آف دی ایئر قرار پائے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایس اے سپورٹس ایوار کی 10 ویں سالانہ تقریب اتوار کے روز بلوم فاؤنٹین میں ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا نیو کمر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے، ربادا نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے ڈیبیو میں انتہائی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیئرمین ہارون لوگارٹ اور فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے کگیسو ربادا کو جنوبی افریقہ کرکٹ کا اثاثہ قرار دیا۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ولیئرز ایس اے سپورٹس سٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ویمنز کیٹگری میں یہ ایوارڈ شبنم اسماعیل نے جیت لیا۔