تین ملکی ٹورنامنٹ، بھارت اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

تین ملکی ٹورنامنٹ، بھارت اور بنگلہ دیش آج مدمقابل

کولکتہ (نیٹ نیوز)تین ملکی یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین میچ آج کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ بھارت میں جاری ہے جس میں بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ میزبان ٹیم ابتدائی دونوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، بنگلہ دیش نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ افغانستان نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ 25 نومبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش جبکہ چھٹا اور آخری میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

۔ دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی