ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام مصر میں ہونے والے ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشں کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں جن میں طیب اسلم، اسرار احمد، کاشف آصف، عباس شوکت، دانش اطلس اور فرحان محبوب شامل ہیں حکام کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے جائیں گے اور ٹرائل کے بعد ایونٹ کیلئے چار باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ورلڈ اوپن چیمپئن شپ آئندہ ماہ 22 سے 26 دسمبر تک مصر میں کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...