فرانس اور برازیل میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلہ پر اتفاق

فرانس اور برازیل میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلہ پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برازیلیا(اے پی پی) فرانس اور برازیل ، برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اگلے سال ہونے والے اولمپک مقابلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے انٹلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے اور سکیورٹی کے امور پر بھی تعاون کریں گے۔ اس امر کا اعلان دونوں ملکوں کے وزراے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کے سکیورٹی ادارے برازیل کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔اس سے قبل کئی سفارتکاروں نے اس امر کا اظیہار کیا تھا کہ کئی مغربی ممالک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اگلے سال ہونے والے اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے والے اپنے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے بارے متعدد خدشات کا شکار ہیں

مزید :

عالمی منظر -