نیوزی لینڈ ،سیاحتی ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

نیوزی لینڈ ،سیاحتی ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی

ولنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ہفتے کو سیاحتی سفر پر جانے والا ہیلی کاپٹر کس وجہ سے تباہ ہوا۔ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ انوسٹیگیشن کمیشن کے تحقیق کار پیٹر نارتھ کوٹے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے5 کی لاشیں مل سکی ہیں جبکہ 2 اب بھی لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جن افراد کی شناخت ہوسکی ہے ان میں50 سالہ اینڈریو ورکو، 51 سالہ کیتھرائن ،66 سالہ نائجل ایڈون چارلٹن،27 سالہ سوانمونی لینگ، 19 جوزفین گبسن اور سانتھیا چارلٹن شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے باقی لاشیں بھی باآسانی تلاش کی جاسکتی تھیں لیکن خراب موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر