روس میں مسلمانوں کے لیے تلاش روزگار کی پہلی موبائل ایپلیکیشن متعارف
ماسکو (اے پی پی) روس میں ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے مسلمان روزگار تلاش کر سکیں گے۔ منصوبہ ’’حلال ورک ‘‘ کے سربراہ آئرات قاسیموف کے مطابق ایسا ہوتا ہے کہ روزگار تلاش کرنے والے اس اندیشے کا شکار رہتے ہیں کہ کہیں ان کو مذہب کی بنا پر کام دینے سے انکار نہ کر دیا جائے۔ ان کی مذہب پسندی انہیں روایتی مسلمان لباس یا بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ انٹرویو کے لیے جانے سے روکتی ہے۔ کام دینے والوں کو یہ اکثر برا لگتا ہے۔یہ اپلیکیشن مسلمانوں کو ایسا کام تلاش کرنے میں مددگار ہوگی جو مذہبی توقعات کے مطابق ہوگا، قاسیموف سمجھتے ہیں۔۔ یہ ایپ اسلام پر کاربند افراد کو ایسے دفاتر اور ایسے کاروباری اداروں میں کام تلاش کرنے میں معاون ہوگی جہاں شرعی اعمال پر عمل پیرا ہونے کی اجازت ہے۔ مثال کے طور پر کام پر روایتی مشرقی لباس میں جانے، داڑھی رکھنے اورباقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھنے کی۔یہ ایپ بنانے والوں کے مطابق ماسکو اور دوسرے خطوں میں اس قسم کے ایپ کی بہت مانگ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایپ تیار کرنے والوں پر مذہبی امتیاز برتنے کا الزام لگ سکتا ہے۔ اس ایپ کے تیار کرنے کا تصور یہ ہے کہ مسلمانوں کے لیے روزگار کو ایک ہی جگہ پر مجتمع کر دیا جائے۔ ان کاموں میں سب سے پہلے حلال اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے والے مقامات جیسے دکانیں، کیفے اور ریستوران آئیں گے اور ایسی کمپنیاں بھی جہاں مسلمانوں کی روایات پر عمل کیے جانے کو برداشت کیا جاتا ہے۔