روس کی بحیرہ روم میں تین روزہ فوجی مشقیں ختم

روس کی بحیرہ روم میں تین روزہ فوجی مشقیں ختم

ماسکو (اے پی پی) روس کی بحیرہ روم میں تین روزہ جنگی مشقیں ختم ہوگئی ہیں۔ان فوجی مشقوں کی وجہ سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت میں خلل پڑا تھا اور فضائی ٹریفک متاثر ہوئی تھی لیکن مشقوں کے خاتمے کے بعد معمول کی فضائی ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔ روس نے جمعہ کو ان بحری فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا۔اس کے بعد اگرچہ بیروت میں طیاروں کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہا تھا لیکن انھیں شام کے بین الاقوامی پانیوں کے اوپر فضا میں پروازوں سے بچنے کے لیے مختلف اور لمبے روٹس اختیار کرنا پڑے ہیں جبکہ بعض فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...