پیرس حملوں سے قبل کیمیائی حملے سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرلیے تھے، فرانسیسی وزیر دفاع

پیرس حملوں سے قبل کیمیائی حملے سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرلیے تھے، فرانسیسی ...

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی وزیردفاع جین وائی ویز لی ڈرائن نے کہا ہے کہ ''ان کے ملک نے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کے حملے سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری پیشگی اقدامات کر لیے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ''پیرس حملوں کے موقع پر فرانسیسی حکام نے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں سے حملے کا خدشہ بھی تھا حالانکہ کسی کے لیے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنا بہت ہی پیچیدہ امر ہوتا لیکن اس کے باوجود اس قسم کے کسی خطرے سے بچنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور کیے جارہے ہیں''۔فرانسیسی وزیردفاع نے خانہ جنگی کا شکار لیبیا کے تمام متحارب فریقوں پر زوردیا ہے کہ وہ متحدہ قومی حکومت کے قیام کے لیے معاہدے پر متفق ہوجائیں تاکہ داعش کو اس ملک پر قبضے سے روکا جاسکے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ''لیبیا کی دونوں متحارب حکومتوں کے درمیان معاہدہ ہونا چاہیے بصورت دیگر اس صورتحال کا فائدہ داعش کو ہو گا''

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...