برطانیہ 25 دسمبر سے پہلے شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشین شروع کر سکتا ہے ٗ برطانوی میڈیا

برطانیہ 25 دسمبر سے پہلے شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشین شروع کر سکتا ہے ٗ ...

لندن (این این آئی) برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ 25 دسمبر سے پہلے شام میں داعش کے خلاف فضائی آپریشین شروع کر سکتا ہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئندہ ہفتے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون داعش کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ برطانوی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کریں گے جس میں برطانیہ کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر خصوصی توجہ دی گئی ٗ برطانوی پارلیمنٹ میں اس منصوبے پر ووٹنگ بھی متوقع ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...