شہریار خان کو سیریز کیلئے بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضررورت نہیں ، شائقین

شہریار خان کو سیریز کیلئے بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضررورت نہیں ، شائقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( افضل افتخار)پاکستان او ر بھارت کے درمیان سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ بہت کوششیں کررہا ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے حتمی طور پر کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا ہے اس حوالے سے شائقین کرکٹ میں بھی بہت تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے شائقین کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہر یار خان کو اب بھارتی بورڈ کے ساتھ اس سیریز کے لئے بات چیت بند کردینی چاہئیے جب بھارت ہم سے کھیلنے کے لئے تیار نہیں تو ہم کیوں اس کی منتیں کررہے ہیں دنیا میں اور بھی ٹیمیں ہیں جن کے ساتھ ہم کھیل سکتے ہیں تو بھارت کے ساتھ ہی کیوں کھیلنا ضروری ہے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی اس بات کا احساس ہونا چاہئیے کہ ہمارے لئے پاکستان کے ساتھ سیریز کتنی اہم ہے او ر اس کو بھی اس حوالے سے فکر کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس کی جانب سے کوئی مثبت رسپانس نہیں مل رہا پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کام کرلیا ہے اب بھارتی بورڈ کو بھی اس حوالے سے پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے ہم سے دسمبر میں یو اے ای میں کھیلنے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔