پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل ورلڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل ورلڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل ورلڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان روپ سکپنگ فیڈریشن (پی آر ایس ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ورلڈ روپ سکپنگ چیمپئن شپ (کل) بدھ سے دبئی میں شروع ہوگی، ایونٹ میں پاکستان کی نو رکنی ٹیم حصہ لے گی جس میں اریبہ ہاشمی، منیزہ ہاشمی، ایمان خورشید، ایمان اسد، مریم یعقوب، آمنہ عرفان، ماہیرہ احمد، فجر شاہد اور ملک عبدالوہاب شامل ہیں۔ عظمیٰ شاہد کو مینجر، سعدیہ اکرم ریاض کو ہیڈ کوچ اور ناظمہ جواد ہاشمی کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔