چوتھا آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

چوتھا آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(نامہ نگار)بورے والا آفیسرز کلب کے زیر اہتمام چوتھا آل پنجاب الکریم ڈویلپرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ شروع ہو گیا، افتتاح رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چیف ایگزیکٹو الکریم ڈویلپرز رانا طاہر کریم نے کیا افتتاحی میچ بورے والا بیڈ منٹن کلب اور راشد بیڈ منٹن کلب میاں چنوں کے مابین کھیلا گیا جس میں بورے والا کلب کے شیخ ارسلان اور واحد بٹ نے21-18اور 21-19سے کامیابی حاصل کی افتتاحی روز کے دوسرے میچ میں رانا بیڈ منٹن کلب میاں چنوں اور احسان بیڈ منٹن کلب حاصلپور کے مابین کھیلا گیا ۔
جس میں میاں چنوں کلب نے21-16 اور 21-19 سے کامیابی حاصل کر لی افتتاحی تقریب میں بلدیہ بورے والا کے نو منتخب ارکان سردار ظہور احمد ڈوگر،مہر طاہر امجد،راؤ عزیز الرحمن،ڈاکٹر محمد ارشد شاہ،سیکرٹری بورے والا کلب شیخ محمد شفیق کاکا،چوہدری اعجاز اسلم،نعیم رشید،شیخ محمد ایوب اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔