دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی

دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن شپ واپڈا نے جیت لی، پنجاب نے دوسری اور ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تفصیلات کے مطابق دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپیئن واپڈا نے پنجاب کو سوئمنگ، شوٹنگ اور رننگ کے مقابلوں میں 110-75پوائنٹس سے شکست دیدی،ریلوے نے اسلام آباداور بلوچستان کو 65-64سے ہرایا، اسلام آباد اور بلوچستان نے 64،64پوائنٹس حاصل کئے، چیمپیئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادکشمیر، بلوچستان، ریلوے اور واپڈا کے 30سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر ریاض فتیانہ نے کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلیل عرصہ میں پینٹاتھلون گیمز کی مقبولیت کا سہرا سپورٹس بورڈ پنجاب کے سر ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کا پینٹاتھلوں گیمز کے فروغ میں اہم کردار ہے ، انہوں نے چیمپیئن شپ کے انعقاد کیلئے تمام سہولتیں فراہم کیں، جس پر پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن ان کی انتہائی شکرگزارہے،اس موقع پر فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید طاہر فواد شاہ اور سیکرٹری ظہور احمد بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل کوچ برناڈ موس نے کہا کہ بہت قلیل عرصہ میں پینٹاتھلون گیمز پاکستان میں بہت مقبول ہورہی ہیں۔

، کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے کھلاڑی اولمپکس میں میڈل جیت سکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...