انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے بعد روسی طیاروں کی واپسی

انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے بعد روسی طیاروں کی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں روسی وزارت برائے ہنگامی امور کے دو 'بے 200 ' طیاروں کا مشن مکمل ہو گیا ہے۔بے 200' طیارے خصوصی قسم کے طیارے ہیں جو جنگلات میں لگی آگ بحھانے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسں طرح کے ہر طیارے کی ٹینکیوں میں چند ہی لمحوں میں ساڑھے 12 ٹن پانی بھرا جا سکتا ہے۔ مزید بر آں 'بے 200 ' طیاروں میں نصب تھرمل امیجنگ کیمرے آگ لگنے کے ان واقعات کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں زمینی آپریشن کے دوران نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ طیارے 20 اکتوبر کو انڈونیشیا پہنچے تھے، انہیں جزائر سماٹرا اور کلیمنتان کے ان علاقوں بھیجا گیا تھا جہاں آگ لگنے کے باعث سب سے مشکل حالات پیدا ہوئے۔ 20 اکتوبر سے انڈونیشیا میں 'بے 200 ' طیاروں نے 647 پروازیں کیں اور آگ سے متاثرہ مقامات پر کل 7700 ٹن پانی چھڑکا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں جنگلات کی آگ بجھانے کا آپریشن جاری ہے، اس میں 22 ہزار سے زیادہ پولیس اور فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -