باہر سے آنیوالی تیارمصنوعات کی خریداری سستی ہونے کی وجہ ے زیادہ ہورہی ہے،فرید مغیث

باہر سے آنیوالی تیارمصنوعات کی خریداری سستی ہونے کی وجہ ے زیادہ ہورہی ...

لاہور(اے پی پی)ملتان چیمبرکے صدرمیاں فرید مغیث شیخ نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والی تیارمصنوعات کی خریداری اس لیے زیادہ ہے کہ وہ ملکی مصنوعات سے سستی ہیں۔میڈیا کے ساتھ خصوصی میٹنگ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمگلڈ اشیاء کی بھرمار اور اس کے خلاف قانونی اداروں کی غیرموثر کارروائی کی وجہ سے ملکی صنعتکار اور تاجر شدشد دباؤ میں ہیں۔فرید مغیث نے کہاکہ ملک سے بیروزگاری کاخاتمہ ،تجارتی خسارہ کو کم اور ملکی معیشت کو مضبوط بناناہے ۔

تو تاجروں اور صنعتکاروں کی مشاورت سے پالیسیاں بنانا ہونگی اوران پالیسیوں میں تسلسل بھی رکھنا ہوگا۔

مزید : کامرس