یونی لیور کو مستقبل کے بزنس لیڈرز کی تلاش
لاہور(پ ر) پاکستان کی اہم جامعات سے بہترین ذہانت کے حامل طلبہ و طالبات کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے یونی لیور ٹیلنٹ ہنٹ(UTH-2015) شروع کر دیا گیا ہے اور اس وقت پورے زور شور سے جاری ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے موقع کے لیے پورے پاکستان سے UTH-2015 میں5,500 سے زیادہ طلبہ طالبات نے شریک ہوئے۔اس سرگرمی کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کوملک کے چند بہترین تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنی مضبوط تر وابستگی کی تعمیر کرتے ہوئے، علمی اور اسٹریٹجک ذہانت کے اظہار کا موقع دینا ہے۔
اس سال یونی لیور پاکستان نے مقابلے کو اپنے sustaiability ایجنڈا،یونی لیورSustaiable لیونگ پلان(USPL) کے گرد رکھا ہے، جس کا مقصد طلبہ میں شعور پیدا کرنااور انھیں حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے کا موقع دینا ہے۔UTH کے لیے یونی لیور پاکستان کی ایک ٹیم نے ہر یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ کو اس ایجنڈا کے بارے میں ضروری معلومات سے آگاہ کیا ۔