ایک ہفتے کے دوران پیاز کی برآمدات میں 5ہزار ٹن کی کمی

ایک ہفتے کے دوران پیاز کی برآمدات میں 5ہزار ٹن کی کمی

لاہور( این این آئی )پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب پاکستانی پیاز کو دوسرے ممالک سے مطابقت کرنا مشکل ہو گیا ،ایک ہفتے کے دوران پیاز کی برآمدات میں 5 ہزار ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔سبزی منڈی ایسو سی ایشن کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق بھارت میں نئی فصل کی آمد کے باعث پیاز کی رسد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب پاکستانی پیاز کو دوسرے ممالک سے مطابقت کرنا مشکل ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن میں پاکستان سے 22 کروڑ ڈالر مالیت کی 5 لاکھ ٹن پیاز ایکسپورٹ کی جا چکی ہے ۔

تاہم ایک ہفتے کے دوران پیاز کی برآمدات میں 5 ہزار ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ایک ہفتے کے دوران پیاز کی برآمدات 10 لاکھ ٹن سے گھٹ کر 5 ہزار ٹن رہ گئی ۔

مزید : کامرس