کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں: طلعت محمود

کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں: طلعت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)کاشتکاروں کو سہلولتیں انکی دہلیز تک پہنچانے کے لئے زرعی ترقیاتی بینک کی موجودہ انتظامیہ مسلسل سرگرم عمل ہے اور کسانوں کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات ہی ہمارا مشن ہے ۔ یہ بات زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے صدر سید طلعت محمود نے لاہور زون میں زرعی ترقیاتی بینک باٹا پور برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو کہ مکمل طور پر رورل ایریا پر مشتمل ہے ۔ اس موقع پر بینک کے چیف آپرٹینگ آفیسر شیخ امان اللہ کے علاوہ اعلی افسران اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ شریک تھے۔ بینک کے صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ باٹا پور بہت بڑا زرعی پیداواری مرکز ہے ۔ انہی چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک نے یہاں اپنی برانچ قائم کی ہے تاکہ کاشتکار دور جانے کی بجائے اپنی قریب ترین برانچ سے مستفید ہوسکیں ۔ بینک اس کے علاوہ حج درخواستوں اور یوٹیلٹی بلوں کی وصولی اور وریسٹرن یونین کے تعاون سے بیرون ملک سو رقوم کی ترسیلات کے ساتھ ساتھ یوپیسہ موبائل بینکنگ کی سہولیات فراہم کررہا ہے اور انشاء اللہ پورے ملک میں ATM کی سہولت بھی جلد مہیا کر دی جائے گی۔

جو کہ موجودہ انٹظامیہ کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بینک نے بہت ہی مختصر عرصہ میں ریٹینگ کمپنی کی طرف سے AAA/A-1+ریٹنگ حاصل کر لی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ بینک کی کارکردگی پر لوگوں کا اعتماد بحال ہواق ہے ۔ جسکی بناء پر علاقہ کے صاحب حیثیت معزرین اپنی رقوم زرعی بینک میں جمع کرانا ترجیح سمجھتے ہیں ۔ آخر میں صر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے یقین دلایا کہ ہم انشاء اللہ اسی لگن اورآپ کے تعاون سے غذائی خود کفالت کے حصول کے لئے سرگرم عمل رہیں گے۔

مزید :

کامرس -