پی ایس او مالی بحران کا شکار،متعدد اداروں نے 230 ارب روپے دینے ہیں

پی ایس او مالی بحران کا شکار،متعدد اداروں نے 230 ارب روپے دینے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓاسلام آباد (آئی این پی)تیل کی مصنوعات فراہم کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی پی ایس او کو رقم کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پی ایس او نے دیگر اداروں ٓٓسے 230 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں جو مل نہیں پا رہیں۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر پی ایس او کا سب سے بڑا مقروض ہے جسے خریدے گئے فرنس آئل کی مد میں پی ایس او کو 193 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ دوسری جانب تیل کی مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی کو مقامی ریفائنریز سے خریدے گئے تیل کی مد میں 27 ارب روپے جبکہ عالمی خام سپلائرز کو 35 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر رقم کا بندوبست نہ ہوسکا تو پی ایس او بروقت فرنس آئل نہیں درآمد کر سکے گی جس سے ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -