100انڈیکس124.09پوائنٹس کمی سے 33732.91 پر بند

100انڈیکس124.09پوائنٹس کمی سے 33732.91 پر بند

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں12رب74کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت21.17 فیصدکم جبکہ 61.43فیصدحصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،پٹرولیم، توانائیسیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33908پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس124.09پوائنٹس کمی سے 33732.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،231کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں12ارب،74کروڑ83لاکھ 79 ہزار648روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71 کھرب 62 ارب 91 کروڑ98لاکھ 52ہزار356روپے ہوگئی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...