ٹیکسوں کی وصولی میں کسی کورعایت نہیں دی جائے گی، اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ہے:اسحاق ڈار

ٹیکسوں کی وصولی میں کسی کورعایت نہیں دی جائے گی، اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز ...

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی میں کسی طبقے کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ٹیکس کلچر کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل، ملکی معیشت کے استحکام کے بعد اب حکومت اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کر رہی ہے، 2015ءکا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے مختلف ہے، گزشتہ دو سال میں ریونیو میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹیکس اور جی ڈی پی کی شرح بہتر ہوئی ہے۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت سول اور ملٹری افسران سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولیابی میں کسی طبقے کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ٹیکس کلچر کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ توانائی کے شعبے کی ترویج کیلئے تندہی سے کام جاری ہے۔ داسو منصوبے کیلئے مالی معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ دیامر بھاشا کے حوالے سے اراضی کا حصول جاری ہے، یہ دونوں منصوبے آبپاشی اور بجلی کی پیداوار دونوں کیلئے انتہائی اہم ہیں اور حکومت اس بات کا ادراک رکھتی ہے کہ بڑے ڈیم بنانا اقتصادی ترقی کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...