پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پتلی تماشہ کا انعقاد

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پتلی تماشہ کا انعقاد

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پتلی تماشہ پیش کیا گیا۔ پی این سی کے ترجمان کے مطابق پتلی تماشہ معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہے ۔ جس میں نیشنل پپٹ تھیٹر کے فنکار پرفارمنس پیش کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو تفریح فراہم کر نے ساتھ ساتھ انکی تربیت کرنا ہے ۔پتلی تماشہ کی کہانی پرانی کہانیوں کے ساتھ منسوب کی جاتی ہے تاکہ کھیل کھیل میں بچوں کو تاریخ اپنی تہذیب و ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے جبکہ پروگرام کے دوران مختلف حوالوں سے بچوں میں شعور اجاگر کیا جاتا ہے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر طور پر کام کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں آج کل کے بچوں میں یہ شعور بیدار کرنا بہت زیادہ ضروری ہے اور مستقبل میں ان کے یہ بہت کام آئے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...