دوبارہ پاکستان آنا چاہتا ہوں، اداکار رشی کپور

دوبارہ پاکستان آنا چاہتا ہوں، اداکار رشی کپور

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور جو کہ 90کی دہائی میں اپنی فلم ’’حنا‘‘ کی عکسبندی کے سلسلے میں پاکستان آ چکے ہیں۔انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیٹنگ کے دوران کہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے درمیان حالات بہتر ہو جائیں گے تو وہ ضرور پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان انکی زندگی کے دوران ہی حالات سازگار ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلم ’’ہینا‘‘ کی عکسبندی اسلام آباد میں کی اور اس دوران لاہور،کراچی اور پشاور بھی گیا تھا۔انہوں نے مرحوم پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ اپنی اور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی تصویر بھی شیئر کی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...