ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ’’دی گڈ ڈائنو سار‘‘کا نیا ٹریلر جاری
نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم’’ دی گڈ ڈائنو سار‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔انسان اور ڈائنا سار کی دوستی اب دیکھنے کو ملے گی ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم دی گڈ ڈائناسار میں،فلم میں خونخوار ڈائنو سار کو اچھے روپ میں دکھایا گیا ہے،فلم کی کہانی میں ایک ننھے ڈائنو سار کی دوستی بچے سے ہوجاتی ہے، پھر دونوں ملکر جنگل کی خوفناک دنیا میں ایڈونچر میں مگن ہوجاتے ہیں ،فلم میں ریمنڈ اوشاؤ، جیفری رائٹ، اسٹیو زان، ایلن پیکوین، جیک برائٹ نے پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے۔پیٹر سوہن اور باب پیٹرسن کی مشترکہ ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’دی گڈ ڈائنو سار‘‘25 نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔