موسیقارالطاف حیدر انتقال کرگئے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک

موسیقارالطاف حیدر انتقال کرگئے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک

لاہور(فلم رپورٹر)’’ چوڑی کچ دی ‘‘ اور ’’ گل سن ڈھولنا‘‘ کے خالق موسیقارالطاف حیدر انتقال کرگئے ۔مرحوم کو گزشتہ روزسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہ فرید قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ان کی نمازجنازہ میں موسیقی سے وابستہ مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ الطاف حیدر نے گلوکارہ شاہد ہ منی اور حمیرا ارشد سمیت کئی معروف گلوکاروں کے نغمات کی موسیقی ترتیب دی۔ معروف نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف روفی کے نعتیہ کلام ’’ہوا کے ہاتھوں‘‘ کی دھن بھی انہو ں نے ترتیب دی ۔ الطاف حیدرموسیقارکے علاوہ نامور وائلنسٹ بھی تھے۔

اور انہوں نے چندفلموں کا بھی میوزک دیا ۔موسیقی سے وابستہ لوگوں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔

مزید : کلچر