بالی وڈ میں لوگ اہم ایشوز پر سٹینڈ نہیں لیتے ، نندیتا داس

بالی وڈ میں لوگ اہم ایشوز پر سٹینڈ نہیں لیتے ، نندیتا داس

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں لوگ کسی معاملے پر سٹینڈ نہیں لیتے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ حقیقت میں ہماری انڈسٹری کی قابل رحم حالت ہے کہ زیادہ تر لوگ ان چیزوں کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے جن کے بارے میں ان کا خیال ہوتا ہے کہ یہ ان کے کیریئر کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں یا پھر وہ سیاسی نہیں بننا چاہتے جبکہ ہالی وڈ میں اگر دیکھا جائے وہ لوگ پیرس حملوں جیسے ایشوز پر بھی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ ایسے موضوعات کو اپنی فلموں کا حصہ بھی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ یقینناً قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ فلمی دنیا میں لوگ مجھے ایک سماجی کارکن اور سماجی کارکنوں کی دنیا میں مجھے لوگ ایک اداکارہ سمجھتے ہیں جو کہ یقیناً میرے لئے ناخوشگوار بات ہے ۔

 

مزید : کلچر