رفیع پیرتھیٹرورکشاپ کے زیراہتمام یوتھ پرفارمنس آرٹس فیسٹیول اختتام پذیر
لاہور(فلم رپورٹر) رفیع پیرتھیٹرورکشاپ کے زیراہتمام تین روزہ14 ویں یوتھ پرفارمنس آرٹس فیسٹیول گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا فیسٹول کے اختتام پر بہترین پربہترین کارکردگی پر فنکاروں کو ایوارڈ دیئے گئے ۔اس موقع پرعثمان پیرزادہ کاکہناتھاکہ یوتھ پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول رفیع پیرتھیٹرکی روایت کاایک حصہ ہے جوتسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ہم آنے والے وقت میں اس فیسٹول کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔رواں برس چاروں فیسٹیول سمٹ کرڈیڑھ ماہ کے اندرآگئے ہیں۔یوتھ فیسٹیول میں مختلف سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں کے طلبہ اوردیگرثقافتی اداروں کے 40گروپس نے86پرفارمنسزپیش کیں جس کیلئے وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ریہرسل کررہے تھے۔ان کاکہناتھاکہ ہمارے ملک بہت ٹیلنٹ ہے لیکن اسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔
ہمارے ملک میں اکیڈمیاں نہیں ہیں تاہم رفیع پیرتھیٹرورکشاپ نئے ٹیلنٹ کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرتاہے ۔علی ظفراورعاطف اسلم بھی اسی پلیٹ فارم سے نکلے ہیں۔علیناپیرزادہ کاکہناتھاکہ فیسٹیول میں ورکشاپس،ڈانس پرفارمنس ،ڈرامے ،کلاسیکل نائٹ اورفوک نائٹ کے علاوہ پروگرامزکاانعقادکیاگیا۔رفیع پیر تھیٹر کے زیر اہتمام فوک پپٹ فیسٹیول 27نومبر،صوفی میوزک فیسٹیول 11دسمبرکواوررانٹرنیشنل فلم فیسٹیول دسمبرکے وسط میں ہوگا۔اس موقع پرعمران پیرزادہ اورتسنیم پیرزادہ بھی موجودتھیں۔