رنبیر کپور حقیقی معنوں میں ایک اداکار ہے،فلمساز امتیاز علی

رنبیر کپور حقیقی معنوں میں ایک اداکار ہے،فلمساز امتیاز علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی)فلمساز امتیاز علی نے کہا ہے کہ رنبیر کپور حقیقی معنوں میں ایک اداکار ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امتیاز علی نے کہا ہے کہ ہے رنبیر کپور ان لوگوں کی دوڑ میں نہیں ہے جہاں انہیں لوگ دیکھنا چاہتے ہوں ۔اسکا نشیب و فراز مختلف ہے اور وہ حقیقی معنوں میں ایک اداکار ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رنبیر کے ساتھ 2011 ء میں بھی کام کر چکے ہیں تاہم انہوں نے محسوس کیا ہے کہ انکی نئی فلم ’’تماشا‘‘ کے دوران انکی اداکارانہ صلاحتوں میں نکھار آیا ہے اور انہوں نے پہلے کی نسبت مشکل کرداروں کو بہتری سے نبھایا ہے۔ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ فلم میں رنبیر اور دپیکا پڈوکون کردار کے لحاظ سے فٹ تھے اس لئے انکا انتخاب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’’تماشا‘‘ 27نومبر کو ریلیز ہو گی۔

مزید :

کلچر -