کم معاوضہ نہیں لوں گی ،نرگس نے شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ چھوڑدیا

کم معاوضہ نہیں لوں گی ،نرگس نے شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ چھوڑدیا
 کم معاوضہ نہیں لوں گی ،نرگس نے شالیمار تھیٹر کا ڈرامہ چھوڑدیا

لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ نرگس نے نا معلوم وجوہات کی بناپرشالیمار تھیٹرمیں زیرنمائش سٹیج ڈرامہ’’ناچے نرگس ‘‘چھوڑ دیا ۔ ذرائع کے مطابق نرگس اورپروڈیوسر ملک طارق کے درمیان تین ڈراموں میں کام کا معاہدہ ہوا تھا۔گزشتہ روز اداکارہ و پرفارمرنے تیسرے ڈرامہ کے دوسرے روز معاوضہ کے تنازعہ پر کام کرنے سے انکار کر دیا ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سات دن کے سپل کے 21لاکھ لیں گی جبکہ ملک طارق ان کو 7لاکھ دینا چاہ رہے تھے جس کی وجہ سے نرگس چلتا ڈرامہ چھوڑ کر چلی گئیں اس سلسلے میں جب ملک طارق سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ معاوضہ والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے نرگس اور میرے درمیان 16دن کام کا معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد اس نے ڈرامہ چھوڑ دیا ہے۔اس خبر کے حوالے سے اداکارہ سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نرگس اگلا ڈرامہ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں کریں گی جبکہ تماثیل تھیٹر میں ان کے ڈرامہ کی تشہیر جاری ہے۔

اب وہ لاہور میں ڈرامہ کریں گی یا فیصل آباد میں اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت ہی کرے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...