ڈائریکٹر محمد شفیق کا سوپ’’منزل کہیں نہیں‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

ڈائریکٹر محمد شفیق کا سوپ’’منزل کہیں نہیں‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر

لاہور(فلم رپورٹر)محمد شفیق کی ڈائریکشن میں بنایا جانا والا سوپ ’’منزل کہیں نہیں‘‘ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔اسد بخاری کے تحریر کردہ ڈرامہ کے پروڈیوسرز ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب ہیں۔سوپ’’منزل کہیں نہیں‘‘کے نمایاں فنکاروں میں سہیل اصغر،شہریار زیدی،بابر خان،عدنان جیلانی،فریحہ جبیں،یاسرہ رضوی،مناہل،فرح ندیم،شیدا اور نوید رضا شامل ہیں۔رائٹر اسد بخاری نے’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ یہ ڈرامہ ایک ایسی لڑکی کہانی ہے جس کی سوتیلی ماں اسے پیسوں کی لالچ میں ایک ذہنی طور پر معذور لڑکے کے ساتھ بیاہ دیتی ہے اور پھر ایک وقت وہ آتا ہے جب اس کی اپنی بیٹی مصیبتوں میں گھر جاتی ہے اس وقت سوتیلی ماں کو وہ مظالم یاد آتے ہیں جو اس نے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ کئے ہوتے ہیں ۔اس ڈرامہ کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ انسان دوسروں کے لئے گڑا کھودتا ہے وہ اس میں خود کرجاتا ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...