گلوکارہ نور افشاں کا نیا البم مکمل جلد ریلیز ہوگا
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نور افشاں کا نیا البم مکمل ہوگیا ہے اور جلد ریلیز ہوگا جس میں بھنگڑا شامل ہے، جس میں اُردو اور پنجابی گانوں کو مکس کر کے بنایا گیا ہے جو کہ بہت جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔ نور افشاں نے بتایا میں آجکل اپنے نئے البم کی تیاری میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا میں اپنی کوئل جیسی آواز کا جادو جگا رہی ہوں اور آجکل ٹی وی اور ریڈیو میں بے حد مصروف ہوں۔ نور افشاں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ ہر نسل، قوم اور تہذیب کے افراد کے لئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسیقی کے شعبے میں خودکفیل ہے۔ ہمارے ہاں گلوکاروں کی دنیا بھر میں منفرد پہچان اور مقبولیت ہے اس پہچان اور مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر موسیقی کے شعبے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینا ہوں گی میری کوشش ہوتی ہے کہ میری آواز کو شائقین پسند کریں اور اس کے لئے میں بہت زیادہ محنت کرتی ہوں اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ اس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور اس سے مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے
میں عمدہ گلوکاری کا سلسلہ اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی۔