پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دے دی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دے دی
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن نے 2دسمبر سے ملک بھر میں آٹے کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ہنگامی اجلاس میں ملک گیر ہڑتال کے علاوہ دھرنوں اور باقاعدہ احتجاجی تحریک کا بھی اعلان بھی کیا جائیگا جبکہ عہدیداران کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کی نوکر شاہی گندم مصنوعات کی برآمد کے راستے میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی مسائل پیدا کر کے پاکستان کی فلور ملنگ انڈسٹریز کو تباہ کر نے کی سازشوں میں مصروف ہیں ملیں بند کر کے ان کی چابیاں صوبوں کے متعلقہ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دیں گے ،افسر شاہی شرافت کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے ہم اپنا کاروبار بچانے کے لئے کوئی بھی بڑا قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیںپہلے ہی پچاس فیصد ملیں بند اور ہزاروں ملازم اپنے روزگار سے فارغ ہو چکے ہیں ملک بھر میں آٹے کی پیداوار مجبوری کے تحت بند کر رہے ہیں عوام بھی ہمارا ساتھ دے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی چےئرمےن نعیم بٹ گروپ لیڈر عاصم رضا احمد اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سوجی اور مےدہ اور فائن آٹا کی بھی ربےٹ کے ساتھ اےکسپورٹ کی اجازت دے۔حکومت چاروں صوبوں مےں گندم کے ےکساں نرخ مقرر کرے تاکہ ملک بھر کے عوام آٹا کی ےکساں قےمت ادا کرےںافغانستان حکومت کی جانب سے گندم اور اس کی مصنوعات کی اےکسپورٹ پر عائد ڈےوٹی ختم کروانے کےلئے حکومت اپنا کردار ادا کرے اگر حکومت ہمارے مطالبات پر غور نہےں کرتی تو پھر دمادم مست قلندر کرنےکے لئے سڑکوں پر آنا پڑے گا ہم جانتے ہیں کہ جب تک اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے بیوروکریسی کو سمجھ نہیں آئے گی اس لئے کشتیاں جلا کر میدان میں نکلیں گے۔

مزید :

لاہور -