میرے لئے نومبر کامہینہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے،ایشوریہ

میرے لئے نومبر کامہینہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے،ایشوریہ

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ میرے لئے نومبر خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی سالگرہ نومبر کو ہوتی ہے اور 19 نومبر کو میں نے مس ورلڈ کا تاج پہنا تھا انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ میں دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہوں انہوں نے کہا کہ میرے سسر امیتابھ بچن نے دیوالی پر بہترین پارٹی کا انتظام کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں گھر اور بچی سے شوبز کی وجہ سے دور تھی لیکن عارضی کنارہ کش تھی تاہم میں زیادہ دیر تک شوبز سے دور نہیں رہ سکتی ۔ اداکارہ نے صوجوئے گھوش کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے دونوں فلموں کا معاہدہ سائن کر لیا ہے ۔

سوجوئے کی ایک فلم کا نام ’’ درگارانی ‘‘ تجویز کیا گیا ہے تاہم دوسری فلم کے متعلق ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ۔ اس بارے میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوجوئے کی دونوں فلموں کی آفر قبول کر لی ہے تاہم مجھے اس بات کا علم نہیں کہ وہ کونسی فلم پہلے شروع کریں گے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...