نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،انتقامی کارروائیوں کی مذمت

نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،انتقامی کارروائیوں کی مذمت

لاہور(فلم رپورٹر) نادرا ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری جزل غلام مرتضی کی سربراہی میں ہوا جس میں یونین کے دیگر عہداروں نے بھی شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نادرا ملازمین کے خلاف ہونے والی انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیں جو افسران کے غلط اختیارات کے استعمال کا تعین کرے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔اجلاس میں طے پایا کہ جنرل سیکرٹری غلام مرتضی کی بحالی تک ملازمین چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آڈیٹر جنرل سے نادرا ڈیپارٹمنٹ کا آڈٹ کروایا جائے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کو سامنے لاتے ہوئے اس میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہیومین رائٹس کمیشن کو نادرامیں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...