مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی،خواجہ ندیم سعید

مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی،خواجہ ندیم سعید

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضلعی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بے مثال کامیابی سے صوبے میں مزید ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک بیان میں خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا ثبوت دیا ہے ۔ خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ، انویسٹمنٹ کانفرنسوں جیسے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد سے عالمی سطح پر بہت اچھا پیغام جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کانفرنس ، سنگل کنٹری نمائشوں اور تجارتی میلوں جیسے اہم ایونٹس کے انعقاد کی رفتار تیز کرے کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان کو بھاری معاشی فائدہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بہترین ساکھ بھی اْجاگر ہوگی۔ ضروری ہے کہ حکومت مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو مزید اچھا پیغام ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1